مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ قصورمیں ایک درندہ صفت شخص نے گھریلو ناچاقی پر بیوی اور 3 بیٹیوں کو ٹوکے کے وارسے قتل کردیا۔ اطلاعات کے مطابق دل دہلا دینے والا المناک واقعہ تھانہ بی ڈویژن کی بستی صابری میں پیش آیا جہاں حنیف نامی شخص نے ٹوکے کے وار کرکے بیوی اور 3 بیٹیوں کو قتل کر دیا، مقتولین میں 40 سالہ شاہدہ، 16 سالہ طیبہ، 14 سالہ لائبہ اور 8 سالہ ثمرہ شامل ہیں، چاروں خواتین کو گھریلو ناچاقی کی بنا پر قتل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کے وقت ملزم حنیف کے 3 بیٹے بھی گھر میں موجود تھے جنہیں اس نے چھوڑ دیا اور اپنی بیوی سمیت 3 بیٹیوں کو موت کی نیند سلا دیا۔ ملزم حنیف سرکاری اسکول میں مالی ہے تاہم واقعہ کے بعد اس نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا جس کے بعد پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
پاکستان میں ایک درندہ شخص نے بیوی اور تین بیٹیوں کو بہیمانہ طور پر قتل کردیا
پاکستان کے علاقہ قصورمیں ایک درندہ صفت شخص نے گھریلو ناچاقی پر بیوی اور 3 بیٹیوں کو ٹوکے کے وارسے قتل کردیا۔
News ID 1875191
آپ کا تبصرہ